قانون ساز اداروں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کیا جائے

   

سابق وزیر ایشوری بائی کا یادگاری ڈاک ٹکٹ، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے جاری کیا
حیدرآباد: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو قانون ساز اداروں میں خواتین کو تحفظات کی فراہمی پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے ۔ نائب صدر جمہوریہ، سابق رکن اسمبلی اور سماجی جہد کار جے ایشوری بائی کی یاد میں پوسٹل اسٹامپ جاری کر رہے تھے۔ سابق وزیر کانگریس قائد ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کی والدہ جے ایشوری بائی نے ماہر تعلیم کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دی تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ 17 ویں لوک سبھا میں 78 خاتون ارکان کی جو جملہ ارکان کا صرف 14 فیصد تھے۔ انہوں نے ایشوری بائی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اپوزیشن کی حیثیت سے وہ عوام کی آواز بن چکے تھے ۔ انہوں نے رضاکارانہ تنظیم کے ذریعہ ٹیچرس ، بچوں، زرعی مزدوروں اور ایس سی ، ایس ٹی طبقات کی بھلائی کے لئے کام کیا تھا۔ گورنر بنڈارودتاتریہ ، وزیر داخلہ محمد محمود علی اور ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کے علاوہ سابق قائد اپوزیشن جانا ریڈی تقریب میں شریک تھے۔