اسپیکر پرساد کمار اور صدرنشین کونسل سکھیندر ریڈی نے قومی پرچم لہرایا
حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے احاطہ میں آج یوم عوامی حکمرانی کے تحت پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے کونسل کے احاطہ میں جبکہ اسپیکر جی پرساد کمار نے اسمبلی کے احاطہ میں پرچم کشائی انجام دی۔ مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے ۔ اسپیکر اور صدرنشین کونسل نے دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج پیش کیا۔ اس موقع پر نائب صدرنشین کونسل بنڈا پرکاش مدیراج ، ارکان مقننہ اور لیجسٹلیٹیو سکریٹری وی نرسمہا چاریلو موجود تھے۔ اس موقع پر اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ نظام حکمرانی کے خلاف جدوجہد کے بعد 1948 میں انڈین یونین میں انضمام عمل میں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے حصول کے لئے بھی طویل جدوجہد کی گئی ۔ اسپیکر نے کہا کہ کانگریس زیر قیادت عوامی حکومت عوام ک بھلائی اور سیاست کی ترقی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے انضمام کی عوام کو مبارکباد پیش کی۔ صدرنیشن کونسل جی سکھیندر ریڈی نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کی یاد میں یوم عوامی حکمرانی کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے ہا کہ گزشتہ 20 ماہ کے دوران کانگریس حکومت نے ترقیاتی اور فلاحی ایجنڈہ پر عمل کیا ہے۔1