لکھنؤ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش قانون ساز کونسل میں گریجویٹ اور ٹیچرس بلاک کے انتخابات کی پانچ سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے ۔ جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی جے پی امیدواروں کو ملی جیت ڈبل انجن والی حکومت کے تئیں عوام کے بے پناہ اعتماد کی علامت ہے ۔ مسٹر یوگی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا، “اتر پردیش قانون ساز کونسل کے انتخابات میں جیتنے والے تمام امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ بی جے پی کے امیدواروں کی یہ جیت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی ڈبل انجن والی حکومت پر عوام کے بے پناہ اعتماد کی علامت ہے ۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یو پی میں جمہوری اقدار پر گہرا اعتماد رکھنے والے محنتی اراکین کی موجودگی اترپردیش قانون ساز کونسل کے وقار میں اضافہ کرے گی۔ روشن مستقبل کے لیے سب کے لیے نیک خواہشات۔