قانون ساز کونسل حلقہ اساتذہ کیلئے پرامن رائے دہی

   

نلگنڈہ ضلع کلکٹر و ریٹرننگ آفیسر گورو اوپل کا بیان

نلگنڈہ /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قانون ساز کونسل حلقہ اساتدہ میں شامل 12 اضلاع میں آج ہوئی رائے دہی پرامن رہی رائے دہی کا فیصد 89.25 رہا ۔ ریرٹننگ آفیسر و ضلع کلکٹر نلگنڈہ ڈاکٹر گورو اپل نے نلگنڈہ مستقر کے 2 پولنگ مراکز کا دورہ کیا اور بتایا کہ ورنگل ، کھمم اور نلگنڈہ متحدہ اضلاع میں شامل 12 اضلاعوں میں اساتذہ زمرے قانون ساز کونسل کی رائے دہی کا آغاز صبح 8 بجے ہوا تمام مراکز پر ویڈیو گرافی اور ویب کالنگ کے علاوہ مرکزی حکومت کے ملازمین کو بطور مائیکرو آبزرور متعین کرتے ہوئے شفاف انتخابات کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولنگ کا اختتام 4 بجے ہوگا ۔ بعد ازیں 12 اضلاع کے پولنگ باکس اور پولنگ میٹریل ضلع نلگنڈہ مستقر کے مضافات ڈوپلاپلی میں واقع ریاستی ویر ہاؤس کارپوریشن کے گودام میں محفوظ کیا جائے گا ۔ کلکٹر نلگنڈہ ڈاکٹر گرواپل نے بتایا کہ حلقہ میں شامل 12 اضلاع میں بھدراچلم میں 87.96 جنگاؤں می90.06 ، جئے شنکر پلی میں 83.95 ، کھمم میں 91.22 سوریاپیٹ میں 92.35 ، محبوب آباد میں 88.04 ، ملگو میں 89.22 ، نلگنڈہ میں 92.85 ، سدی پیٹ میں 87.11 ، ورنگل ( رورل ) 86.63 ورنگل اربن 88.95 یادادری بھونگیر میں 92.65 فیصد رائے دہی ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ میں جملہ 20888 رائے دہندوں کے منجملہ 18886 رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا جس کا فیصد 89.25 رہا ۔