نظام آباد : سینئر کانگریس قائد ضلع ایس سی سیل کے صدر پی سی بوجنا ، ایس ٹی سل کے صدر موہن نائیک کے افراد خاندان سے قانون ساز کونسل کے رکن جیون ریڈی ، سابق ریاستی وزیر سدرشن ریڈی ،ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان و دیگر کانگریسی قائدین نے اظہار تعزیت کیا ۔ قانون ساز کونسل کے رکن جیون ریڈی نے کہا کہ پی سی بوجنا آرمور کے علاقہ میں کانگریس پارٹی کیلئے ایک اہم کارکن کی حیثیت سے ہمیشہ پارٹی کیلئے اپنے آ پ کو وقف کردیا تھا اور ایس ٹی سل کے صدر موہن نائیک ایس ٹی طبقات میں کانگریس پارٹی کیلئے ہمیشہ مصروف رکھا تھا اور یہ دونوں کا کورونا سے فوت ہونا کانگریس پارٹی کیلئے زبردست نقصان ہے ،کورونا کے باعث کئی خاندان معاشی طور پر متاثر ہوئے ہیں ۔ مسٹر جیون ریڈی نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ خاندان معاشی طور پر کمزور ہوچکے ہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کورونا سے فوت ہونے والے افراد خاندان کو ریاستی اور مرکزی حکومتیں معاشی طور پر امداد فراہم کرنے کی خواہش کی۔ آیوش مان بھارت میں ریاست میں عمل نہیں کیا جارہا ہے کورونا کو آروگیہ شری میں شامل کرنے کی حکومت سے پرُ زور مطالبہ کیا ۔ یہ دونوں قائدین اور ان کے دونوں خاندان سے مکمل ہمدردی جتاتے ہوئے کانگریس پارٹی ہمیشہ ان خاندانوں کے ساتھ رہے گی ۔ مسٹر سدرشن ریڈی نے بھی ان دونوں کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پی سی سی سکریٹری گڑ گو گنگادھر ، ضلع کانگریس کے سینئر قائدین محمد جاوید اکرم، گنگاریڈی ، عقیل ، پاشاہ و دیگر بھی موجو دتھے ۔