قانون ساز کونسل میں ہر رکن کو اظہار خیال کا موقع دیا جائیگا

   

کارگذار صدرنشین ایم بھوپال ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔/21 ستمبر، ( سیاست نیوز) قانون ساز کونسل کے کارگذار صدرنشین ایم بھوپال ریڈی نے کہا کہ 24 ستمبر سے قانون ساز کونسل کا اجلاس شروع ہوگا اور انہیں توقع ہے کہ اجلاس ہر اعتبار سے کامیاب رہے گا۔ کونسل کے احاطہ میں واقع چیمبر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کارگذار صدرنشین نے کہا کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام ارکان کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے بلالحاظ سیاسی وابستگی ارکان سے ایوان کی کارروائی بہتر انداز میں چلانے کیلئے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کو ایوان میں عوامی مسائل پر اظہار خیال کا موقع دیا جائے گا۔ بھوپال ریڈی نے کہا کہ ملک میں کوئی ریاست ایسی نہیں ہے جہاں تلنگانہ کی طرح فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہو۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاست ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بھوپال ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے انہیں کارگذار صدرنشین کے عہدہ کی ذمہ داری ہے جس کیلئے وہ اظہار تشکر کرتے ہیں ۔R