یلاریڈی ۔ یلاریڈی منڈل کے تماپور علاقہ میں یلاریڈی منصف مجسٹریٹ شریمتی ہریکا نے مواضعاتی عوام میں قوانین سے متعلق شعور بیداری پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا کہ عوام یایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہیں اور ہر فرد کو قانون سے متعلق جانکاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو جھگڑا کرکے پولیس اور عدالتوں کے چکر نہ لگانے کو کہا بلکہ مواضعات میں ہی اسے سب مل کر حل کرنے کی کوشش کرنے کی صلاح دی۔ قوانین سے متعلق معلومات نہ ہونے سے ہی جرائم میں کمی نہیں ہو رہی ہے۔ آپسی رضامندی یا لوک عدالتی سے مقدمہ حل کرنے کو کہا۔ کم عمر والے بچوں کو والدین گاڑیاں نہ دینے کی تاکید کی۔ اس موقع پر ویریا، گوپال راؤ، سائی، پرکاش دیشپانڈے، ایم پی ڈی او ملکارجن ریڈی، بنڈری دامودر، ڈی ایس پی ششانک ریڈی، سرکل انسپکٹر اور دوسرے موجود تھے ۔