یلاریڈی ۔ یلاریڈی منڈل کے علاقہ ویلوٹالا پیٹ ، وینکٹا پور میں قانون سے متعلق شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ایڈوکیٹ سائی پرکاش دیشپانڈے ، نوید پرویز ، ایم پی ڈی او ملکاارجن ریڈی نے عوام کو قوانین سے متعلق جانکاری رکھنے کی صلاح دی اور مواضعاتی عوام کو مختلف قوانین سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر پولیس عہدیدار سرپنچ آشا ورکرش ، آنگن واڑی ، ٹیچرس ، عوام کثرت سے موجود تھے ۔
منڈل پریشد نارائن کھیڑ کا آج اجلاس
نارائن کھیڑ ۔ صدر منڈل پرجا پریشد نارائن کھیڑ کے چاندی بائی نے بتایا کہ منڈل پرجا پریشد کا سہ ماہی اجلاس 28 اکٹوبر بروز جمعرات منڈل پرجا پریشد میٹنگ ہال میں 11 بجے دن منعقد ہوگا ۔ جس میں ضلع سنگاریڈی ضلع پریشد چیرمین منجوسری جئے پال ریڈی رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پاٹل رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نارائن کھیڑ زیڈ پی ٹی سی لکشمی بائی رویندر نائیک سرکاری اعلی عہدیدارشرکت کریں گے ۔ منڈل سے تعلق رکھنے والے تمام مواضعات کے ایم پی ٹی سی سرپنچوں اور سرکاری عہدیداروں کو مقررہ وقت پر آکر اجلاس میں شرکت کی اپیل کی گئی ۔
