قانون مقاماتِ عبادت کا کیس اپریل تک ملتوی

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے عبادت کے مقامات سے متعلق قانون 1991ء (خصوصی دفعات) کے سلسلہ میں مختلف عرضیوں پر سماعت کو اپریل کے پہلے ہفتہ تک موخر کردیا ہے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس پی وی سنجے کمار کی بنچ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا کہ اس کیس میں مداخلت کی کئی درخواستیں داخل کردی گئی ہیں۔ ہم سردست پلیسیس آف ورشپ ایکٹ کے معاملہ کی سماعت نہیں کریں گے۔ اسے اپریل کی تاریخ پر ڈالا جائے۔