قانون میں پی ایچ ڈی پروگرام ، داخلہ کیلئے درخواستیں مطلوب

   

حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) فیکلٹی آف لا، عثمانیہ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی پروگرام برائے 2024 میں داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست گذاروں کو یو جی سی، سی ایس آئی آر، آئی سی اے آر، آئی سی ایم آر، ڈی بی ٹی، ڈی ایس ٹی۔ آئی این ایس پی آئی آر ای یا این ایف ایس سی کے ذریعہ جونیر ریسرچ فیلوشپ دی جانی چاہئے۔ درخواست فارمس یونیورسٹی پریس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں یا osmania.ac.in/ سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ خانہ پُری درخواست فارمس 22 جولائی یا اس سے قبل دفتر ڈین، فیکلٹی آف لا، عثمانیہ یونیورسٹی کے پاس پہنچ جانے چاہئے۔