قانون کمیشن کی تنظیم جدید پر مرکزی کابینہ کا عنقریب فیصلہ

   

نئی دہلی /14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک گذشتہ سال ستمبر سے کسی قانون کمیشن کے بغیر کام کر رہا ہے ۔ وزارت قانون نے ایک نیا لاء کمیشن قائم کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔ نیا کمیشن پیچیدہ قانونی مسائل کی جلد از جلد یکسوئی کرے گا ۔ 21 ویں لاء کمیشن کی تین سالہ مدت 31 اگست گذشتہ سال اختتام پذیر ہوگئی ۔ اس موقع پر وزارت قانون نے نیا لاء کمیشن قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن اس سلسلے میں مزید پیشرفت نہیں ہوئی کیونکہ حکومت انتخابی مصروفیات میں مشغول ہوگئی تھی ۔