قانون کی بالادستی پر ہی حقیقی ترقی ممکن

   

محبوب نگر میں رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی کا خطاب، عوامی مسائل کی یکسوئی کا تیقن

محبوب نگر ۔ 24 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمہوریت کی روح کو بچانے اور جمہوری نظام کی بقاء کے لئے میں ہمیشہ جدوجہد کرتا رہوں گا۔ ان عزائم کا اظہار مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کیا۔ وہ سی پی ایم کے ضلع پارٹی دفتر میں منعقدہ تقریب سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو حقیقی خوشی تب ہی حاصل ہوتی ہے جب وہ مسائل کے بغیر زندگی گذارتے ہیں۔ میں خود لوگوں کے مسائل کو حل کے لئے کوشاں رہوں گا۔ اور آپ سب بھی مسائل کی یکسوئی کے لئے آگے آئیں۔ ہم سب کو قانون کی بالادستی، قانون کا احترام، قانون پر عمل آوری کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ ایسا کرتے ہوئے ہم سب حقیقی ترقی پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب عوامی مسائل پر سیاست کو بند کرنا ہوگا۔ سیاست صرف الیکشن تک ہونی چاہئے اور الیکشن کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے تیقن دیا کہ مسائل سن کر خاموش رہنے والا نہیں ہوں بلکہ اس کو عملی طور پر حل بھی کروں گا جس کے لئے آپ کیمپ آفس میں مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر راجندر ریڈی، چندر کانت، راج کمار، سینئر قائدین رام ریڈی، خواتین ضلع سکریٹری پدما، کرومیا، پرشانت، زرعی مزدور یونین کے ضلع سکریٹری ہنمنتو، مانکیا راجو و دیگر موجود تھے۔