کورٹلہ /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورٹلہ ٹاون میں رائیکل جگتیال شاہراہ پر محکمہ آر ٹی سی روڈ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر عہدیداروں نے خانگی گاڑیوں کی تلاشی لی ۔ اس موقع پر آر ٹی سی کی آمدنی میں خلل پیدا کرتے ہوئے قوانین کے خلاف آٹو جیپ ٹاٹا ایس گاڑیوں میں مسافروں کو بھاری تعداد میں بھر کر لے جانے والی گاڑیوں کے مالکین پر 2.30 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ مارچ کے اواخر تک اسپیشل ڈرئیو کے ضمن میں ہر گاڑی کی چیکنگ کی جائے گی ۔ گاڑی مالکین کے پاس دستاویزات رہنا چاہئے ، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی ۔ ایم وی ای مسٹر رنجیت ریڈی نے انتباہ دیا ۔اس موقع پر سیکوریٹی ہیڈ کانسٹیبل مسٹر ہیندر ریڈی آر ٹی سی بس اسٹانڈ کنٹرولر ایس کے راؤ کارگو مارکیٹنگ ایگزیکیٹیو رمیش وی آر بی رام موہن ، نرمل راؤ لکشمن ، گوپال ، ترون موجود تھے ۔