ملک کے حالات انتہائی خطرناک ہیں، جگہ جگہ پر پولیس ظلم و بربریت اور ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنا رہی تا کہ انکی آواز دبائی جا سکے۔
ہندوستان میں ایک ایسے وکلاء کی ٹیم ہے جو مسلسل انکے خلاف لڑائی لڑ رہی ہے جس میں ہر ایک مذہب کے وکلاء ہیں۔
ان وکلاء میں سے ایک وکیل ایڈوکیٹ محمود پراچہ بھی ہیں، جو مسلسل قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
اترپردیش میں مسلم نوجوان کے خلاف یوگی حکومت متعصبانہ رول ادا کر رہی ہے، ایڈوکیٹ محمود پراچہ نے تمام افسروں سمیت صدر جمہوریہ ہند تک کو چلینج کرکے یہ بات صاف طور پر کہی کہ جو بھی قانون کے خلاف کام کرے گا وہ ملزم قرار دیا جائے گا۔
ہم ان تمام سنئیر افسران پر نظر رکھیں گے اور انکے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو مجرم ثابت کریں گے، اور انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار لوگ جو بھی اپنے ماننے والوں کو حکم دے رہے ہیں، اور لوگ ان تمام چیزوں کی ویڈیو بنا بنا کر ہمارے پاس بھیج رہے ہیں اور ہم انکی جانچ کر رہے ہیں، ہمارے پاس سب کے ثبوت موجود ہیں، تو ہم اب ان پر نظر رکھ کر مقدمہ درج کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام صرف بابا صاحب امبیڈکر کے بنائے ہوئے قانون کی حفاظت کےلیے کر رہے ہیں اور یہ قانون ہمیں یہ کام کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔
دیکھیں پوری پریس کانفرنس
https://youtu.be/efyxK5tgKK4