سرپور ٹاون میں 6 ملزمین گرفتار ، سرکل انسپکٹر سرینواس کا بیان
سرپور ٹاون ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سرپور ٹاون مستقر کے پولیس اسٹیشن میں 6 مارچ کی شام 7 بجے کے اوقات پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے سرکل انسپکٹر آف پولیس سرینواس اور سب انسپکٹر آف پولیس وینکٹیش نے کہا کہ 2 مارچ کے روز منڈل کے گاؤں چنتا کنٹہ کے متوطن ایل نریش عمر 24 سالہ کو جنگل کے جانوروں کے شکار کے لیے برقی تاروں کے ذریعہ شکار کے دوران ایل نریش کو برقی شاک لگنے پر برسر موقع فوت ہوگیا تھا اس ضمن میں سرپور ٹاون پولیس نے کیس رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ اسی دوران تفصیلی انکوائری اور تحقیقات کے بعد ایل نریش کو برقی تاروں کے ذریعہ ہلاک کرنے والے 6 افراد جے سوبھاش ، ایم روی ، کے سری سیلم ، ایم تروپتی ، جے مہیش ، یو سرینواس کے خلاف کیس رجسٹر کرتے ہوئے پولیس حراست میں لیا گیا ۔ اور کل عدالت کے روبرو پیش کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی جانوروں کے شکار کے لیے استعمال کیا گیا برقی تاروں کی وجہ سے ایک معصوم نوجوان کی موت ہوگئی ۔ اس لیے غیر قانونی کاروبار کرنے والے اور غیر قانونی طور پر کوئی بھی اشیاء کی منتقلی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور کوئی بھی مجرم قانون کے ہاتھوں سے بچ نہیں سکتا ۔ اس لیے غیر قانونی کاموں کو انجام نہ دینے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ۔ اس موقع پر مقامی اخباری نمائندوں کے روبرو 6 مجرمین کو پیش کیا گیا ۔۔