قاہرہ میں عرب سربراہ کانفرنساب 4مارچ کو ہوگی

   

قاہرہ :سبق ویب سائٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل سربراہ کانفرنس کے لیے 27 فروری کی تاریخ مقرر تھی جسے ملتوی کردیا گیا ہے‘۔مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’قاہرہ میں منعقد ہونے والی سربراہ کانفرنس میں فلسطین کے قضیہ کے متعلق یکجا موقف کا اعلان ہوگا‘۔مصر نے دو ٹوک موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عرب ممالک نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے‘۔

یوکرین پر ہوئی بات چیت کیلئے
پُراعتماد ہوں : ٹرمپ
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے، اس حوالے سے پراعتماد ہوں۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کافی عرصہ پہلے ڈیل کرسکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین میں کوئی فوجی نہیں بھیج رہے اگر یورپ یوکرین میں امن دستے رکھنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے، میرا خیال کہ یورپ سے تمام فوج ہٹانی پڑے گی۔