قاہرہ: تحریک حماس نے غزہ کی انتظامیہ اور پٹی میں کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کے قیام کے حوالے سے مصر کی تجویز سے اتفاق کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ حماس نے جمعرات کو انکشاف کیا ہیکہ حماس اور فتح کے وفود نے قاہرہ میں اپنی مشاورت ختم کر دی ہے۔ اس مشاورت میں دونوں تحریکوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے اور غزہ کے معاملات کے انتظام میں مشترکہ رابطہ کاری اور تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ایک وفد نے قاہرہ میں اپنی ملاقاتیں ختم کردی ہیں۔اس نے تحریک فتح کے ساتھ غزہ کی پٹی کے انتظام کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں گہرائی سے بات چیت کی۔ اس بات چیت میں جامع معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے اتفاق کیا گیا تھا۔ قومی اتحاد کی تشکیل اور تقسیم اور اس کے متعدد اثرات کو مکمل طور پر ختم کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔