قاہرہ کی مسجد میں ایک فنکار کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا

   

قاہرہ: مصری وزارت اوقاف کے ایک ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ قاہرہ گورنری میں مقطم کے مقام پر واقع مسجد شہید احمد حسن الجندی میں فن کار کریم الحسینی کو نماز پڑھنے سے روکنے کے واقعہ کی فوری تحقیقات کی شروع گئی ہیں۔فوٹوگرافراور آرٹسٹ کریم الحسینی نے فتویٰ ہاؤس، علما اور مبلغین سے کہا ہے کہ انہیں مقطم کی ایک مسجد میں نماز عصر کی ادائیگی کیلئے داخل ہونے سے روکا گیا۔ مسجد میں فرض نماز کی جماعت ختم ہوتے ہی مسجد کو بند کردیا گیا اورمسجد کے گیٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔وزارت اوقاف کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ محکمہ اوقاف فنکار کریم الحسینی کو مسجد میں نماز پڑھنے سے روکنے کی تحقیقات کر رہا ہے۔آرٹسٹ کریم الحسینی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں نظر آئے اور انہوں نے شکایت کی کہ انہیں وہاں نماز ادا کرنے کیلئے مسجد میں داخل ہونے سے روکا گیا۔