تلنگانہ ہائیکورٹ کے احکامات
حیدرآباد۔16۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت اور تلنگانہ اسٹیٹ قبائلی بہبود اقامتی اسکول سوسائٹی کو ہدایت دی ہے کہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر تقرر کئے گئے ٹیچنگ اسٹاف کیلئے باقاعدہ پنشن اسکیم پر عمل کیا جائے۔ پنشن کے نظرثانی شدہ قواعد 1980 ء کے تحت 2000 تا 2003 ء میں کنٹراکٹ کی بنیاد پر تقرر کردہ ٹیچنگ اسٹاف کو پنشن کی ہدایت دی گئی ۔ جسٹس ای وی وینوگوپال نے 121 جونیئر لکچررس اور دیگر ٹیچنگ اسٹاف کی درخواست پر یہ ہدایت دی۔ درخواست گزاروں کی خدمات کو بعد میں باقاعدہ بنایا گیا۔ انہوں نے شکایت کی کہ سوسائٹی ان کی سابقہ سرویس کو شمار نہیں کر رہی ہے جبکہ باقاعدہ خدمات سے قبل کنٹراکٹ بنیادوں پر تدریسی فرائض انجام دیئے گئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ مارچ 2004 ء میں خدمات کو باقاعدہ بنایا گیا لیکن سرکاری احکامات میں غیر واضح موقف کا سہارا لے کر حکومت انہیں پنشن اسکیم میں شامل کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ سوسائٹی کے سرکولر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔ عدالت نے حکومت کو پنشن قواعد کے تحت شامل کرنے کی ہدایت دی۔ر
اگنی ویر رکروٹمنٹ ریالی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : آرمی رکروٹنگ آفس ، سکندرآباد کی جانب سے کل اگنی ویر رکروٹمنٹ ریالی کے تعلق سے ایک تازہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے غیر شادی شدہ مرد امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ ایک ریلیز میں کہا گیا کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت رکروٹنگ سال 2023-24 کے لیے اگنی ویرس کے لیے سلیکشن ٹسٹ تلنگانہ میں تمام اضلاع کے لیے ہوگا ۔ رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ 15 مارچ ہے ۔ امتحان 17 اپریل سے ہوگا ۔ امیدوار joinindianarmy.nic.in کے ذریعہ درخواست دے سکتے ہیں ۔۔