قبائلی سماج کے مختلف نمائندوں کی شیوراج سے ملاقات

   

بھوپال: قبائلی سماج کے مختلف وفود نے آج یہاں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انقلابی عوامی ہیرو ٹنٹیابھیل کے مقبرے پاتالپانی میں ‘جن جاتی گورو کیندر’ کے قیام سمیت کئی مسائل کا مطالبہ کیا۔ سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر چوہان نے اس موقع پر کہا کہ ان مطالبات پر غور کرنے کے بعد ہم مثبت قدم اٹھائیں گے ۔ ہمارا عزم ہے کہ قبائلی طبقے کو سماجی، تعلیمی اور معاشی طور پر بااختیار بنایا جائے اور وہ ملک اور ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔ وفد میں بھیما نائک ونانچل سیوا سمیتی،جئے اونکاربھلالا سماج، جن جاتی وکاس مالوا،ٹنٹیا ماما گروپ، رانی درگاوتی گونڈوانہ پریشد، بھیل جن جاتی منچ اور مہارانہ پونجا بھیل سیوا سمیتی کے اراکین موجود تھے ۔