جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہیکہ طبی ایمرجنسی کی صورت میں قبائلی آبادی کے مریضوں کیلئے اسٹیٹ ہیلی کاپٹروں کو سہولیت دستیاب رکھی جائے گی۔منوج سنہا نے ان باتوں کا اظہار آج جموں یونیورسٹی کے زورا ور آڈیٹوریم میں منعقدہ ’جنجاتیہ گورو دیوس‘ کی اختتامی تقریب پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سہولت کی فراہمی سے ضرورت مند مریضوں کو مرض کی بر وقت تشخیص اور علاج میں کافی مدد ملے گی۔