قبائیلی بہبود اسکول میں زیر تعلیم دو بہنوں کا تعطیلات میں اسکول میں ہی رہنے کا عزم

   

حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) ضلع میدک کے قبائیلی بہبود اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے دو بہنوں اور ایک بھائی کی درد بھری کہانی ہے جو اسکول کی چھٹیاں ملنے کے بعد بھی اپنے مکان نہیں جاسکتے۔ وہ ایک چھوٹی سی جھونپڑی میں زندگی گذارتے تھے جنہیں قبائیلی بہبود اسکول میں داخلہ دلایا گیا تھا جہاں وہ بہتر زندگی گذاررہے تھے کیونکہ انہیں تعلیم کے ساتھ بہتر غذا اور کپڑے فراہم کئے جارہے تھے جیسے ہی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔ تقریباً سبھی طلباء خوشی خوشی اپنے مکانات چلے جائیں گے لیکن یہ تینوں لاونیا، انورادھا اور نوین پانیا پیٹ منڈل کے دلت واڑہ میں جھونپڑی میں زندگی گذاررہے تھے ان کی ماں سمپور نے 7 سال قبل انہیں چھوڑ کر چلی گئی اور ان کے والد روی کی ایک سال قبل موت ہوگئی تھی جس کے بعد ان بچوں کی خالہ لکشی نے ان کی ذمہ داری لیتے ہوئے انہیں قبائیلی بہبود اسکول میں داخلہ دلائی۔ لکشمی جو حیدرآباد میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کررہی ہے لاونیا آٹھویں جماعت، انورادھا ساتویں اور نوین تیسری جماعت کے طالب علم ہیں جو بی سی ہاسٹل میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اب انہیں ان کی خالہ کا انتظار ہے کہ وہ آئے اور انہیں اپنے ساتھ لے جائے۔ لاونیا ٹیچر، انورادھا نرس اور نوین پولیس آفیسر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ان کا یہ خواب پورا ہوگا یا نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ ش