قبائیلی مقام پاٹا گوڑہ موضع میں پہلی مرتبہ قومی پرچم کشائی

   

کیرامیری 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کیرامیری منڈل کے ایک موضع میں آزادی کے 79سال بعد آج پہلی مرتبہ ترنگا کی پرچم کشائی کی گئی تفصیلات کے بموجب کیرامیری منڈل کا موضع پاٹا گوڑہ جہاں پر صرف آدیواسی (کولام قبائلی) لوگ ہی مقیم ہیں اور اس موضع میں آزادی کے 78 سال تک کوئی بھی سراکاری یا خانگی اسکول یا اور کسی قسم کی کوئی دفتر نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے عوام یوم آزادی یا یوم جمہوریہ اور دیگر مواقع منانے سے کافی دور تھے لیکن اس سال اس موضع میں ایک سرکاری اسکول قائم کرتے ہوے وہاں پر معلم کا بھی تقرر کیاگیا جس کے بعد آج پہلی مرتبہ وہاں کے اسکول میں ترنگا کی پرچم کشائی کی گئی جس پر وہاں کے عوام نے آزادی کے بعد پہلی مرتبہ پاٹا گوڑہ میں پرچم کشائی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔