قبرستان میں زمین کی کمی کا معاملہ، کورونا مہلوکین کے لیے دو گز زمیں کی تلاش بھی ہوئی مشکل

   

Ferty9 Clinic

ملک میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے جب کہ دہلی میں حالات قابو سے باہر اور بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں ہیں ایک جانب دہلی کے نگم بودھ شمشان گھاٹ میں کورونا مہلوکین کے رشتے داروں کو آخری رسومات ادا کرنے کے لیے انتظار کرنا پڑ رہا ہے تو وہیں پہلے سے ہی قبرستان میں زمین کی کمی کا بحران شدید ہونے لگا ہے اور کورونا مہلوکین کے رشتے داروں کے لئے اپنے عزیز کی میت کے لیے دو گز زمیں کی تلاش کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ حالات اتنے نازک ہیں کہ دہلی کے سب سے بڑے قبرستان میں اب صرف دو سو کاروں کی جہاں ہیں باقی بچی ہے۔ کیونکہ جدید قبرستان اہل اسلام میں کورونا مہلوکین کے لئے تقریبا تین ایکڑ زمین مختص کی گئی تھی۔ جس میں سے زیادہ تدفین کے کام میں استعمال ہو چکی ہے۔قبرستان کے اوپر محمد شمیم نے بتایا چار اپریل سے پہلے تک حالات کافی بہتر تھے تھے ہفتے میں ایک سے دو دو کورونا مہلوکین کو ہی قبرستان لایا جارہا تھا لیکن اچانک حالات تبدیل ہو چکے ہیں پچھلے دنوں میں ہم تقریبا 70 مہلوکین کو دفنا چکے ہیں۔ جگہ تیزی کے ساتھ ختم ہو رہی ہے کورونا مہلوکین کو قبرستان لانے میں کافی تیزی آئی ہے۔