آیاناپا: قبرص میں پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے اسرائیل سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوانوں کو تفتیش کیلئے اس وقت گرفتار کرلیا جب ایک 20 سالہ برطانوی خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی اطلاع دی۔قبرص چھٹیاں منانے آئی لڑکی نے بتایا کہ 3 ستمبر کو اس پر اس ہوٹل میں حملہ کیا گیا جہاں وہ سیاحتی شہر آیا ناپا میں ٹھہری ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کرا دی۔بہ قول ذرائع ایک ضلعی عدالت نے 19 سے لے کر 20 سال تک کی عمر کے اسرائیلی نوجوانوں کو آٹھ دن تک حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا۔یاد رہے گزشتہ برس قبرص کی ایک ہائی کورٹ نے اس ایک برطانوی خاتون کو بری کر دیا تھا جس کو نچلی عدالت نے جولائی 2019 میں 12 اسرائیلیوں پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے کا مجرم قرار دیا تھا۔ جن لوگوں کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ان کو مقدمہ چلائے بغیر رہا کر دیا گیا تھا۔