حق تو یہ بنتا ہے کہ ہم فلسطین کے لیے ہم اپنی جانوں کا نظرہ پیش کریں اگر یہ ممکن نہیں ہے تو کم از کم اپنی طرف سے مالی تعاون تو پیش کر سکے ملی اطلاع کے مطابق ہندوستان میں فلسطین سے علماے کرام ہندوستان تشریف لائے ہیں اور پورے ملک میں دورہ کر رہے ہیں مسلمانان ہند اپنے دینی جذبہ کے ساتھ اپنے قبلے اول انبیائے کرام کی جس مقدس سرزمین کے دل کھول کر اپنا تعاون بھی پیش کر رہے ہیں ، انکا کہنا ہے القدس خطرے میں ہے، اسرائیل مسجد اقصی میں قبضہ کے ساتھ اہل فلسطین کے ساتھ ظلم و ستم بھی کر رہا ہے ۔
یہ وفد ان دنوں بنگلور میں ہے فلسطین کے مشہور عالم دین یوسف علی الیوسف اور فلسطین کے مجلس علماء کے رکن ڈاکٹر ابراھیم احمد اس وفد میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ یہودی قوم قبلہ اول کے ساتھ بے حرمتی کر رہا ہے اسرائیلی فوج ہزاروں یہودیوں کو مسجد میں داخل کروا کر مسجد کے تقدس کو پامال کر رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ یہودی چاہتے ہیں کہ مسجد اقصی میں انکی عبادت گاہ قائم ہو وہ فلسطینی عوام پر ظلم ڈھا رہے ہیں ، خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا ہے اس خطرناک دور میں فلسطینی عوام اپنی آزادی کی لڑائی لڑ رہی ہے ۔۔