قبلہ اول پر 150 یہودیوں کی یلغار

   

مذہبی رسومات کے بہانے مسجد اقصیٰ میں مقدس مقام کی بے حرمتی
بیت المقدس ۔13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو نشانہ بنانے کا عمل جاری ہے۔ یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر اکثر دعویٰ اور دھاوے کئے جاتے رہے ہیں۔ کل بھی یہودی آباد کاروں نے پولیس اور فوج کی فول پروف سیکوریٹی میں قبلہ اول پر دھاوا بول دیا۔ مذہبی رسومات کی ادائی کے بہانہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ اوقات کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے بتایا کہ یہودی آباد کار قبلہ اول میں گھس کر ہلٹر بازی شروع کی۔ مسجد اقصیٰ کے پہرے داروں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوش کی تو صیہونی فوج اور پولیس اہلکاروں نے ان پر حملہ کیا اور یہودیوں کو سیکوریٹی فراہم کرتے ہوئے مسجد کے اندر جانے میں سہولت فراہم کی۔ یہودیوں نے قبلہ اول پر یلغار کے موقع اور مسجد اقصیٰ کے اندر فلسطینیوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ فلسطینیوں نے یہودیوں کی اس اشتعال انگیزی کا مقابلہ کیا اور اندر آنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن قابض فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔