حیدرآباد۔/4 جنوری، ( سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد کے سرینواس ریڈی نے جمعرات کو دونوں شہروں میں پیش آئے مختلف قتل اور دیگر وارداتوں میں ملوث افراد کو پابند مچلکہ کیا۔ حیدرآباد پولیس کمشنر جو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ( ایگزیکیٹو ) کا عہدہ بھی رکھتے ہیں نے دونوں شہروں کے پولیس اسٹیشنوں سے وابستہ ان ملزمین کو جو سنگین واردات بشمول قتل میں ملوث ہیں کو اپنے دفتر واقع انٹیگریٹیڈ کمانڈ کنٹرول سنٹر طلب کیا اور انہیں بہتر رویہ کیلئے پابند مچلکہ کیا۔ اس دوران پولیس کمشنر نے کالا پتھر پولیس اسٹیشن اور بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن سے وابستہ ملزمین کو اپنے اجلاس پر طلب کرتے ہوئے سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت پابند مچلکہ کیا۔ ب