حیدرآباد /17جولائی ( سیاست نیوز ) اقدام قتل اور گھریلو تشدد کے ایک معاملہ نے آج عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے ۔ ایل بی نگر کی ایک مقامی عدالت نے شوہر کو 4 اور ان کے والدین کو فی کس دو سال کی سزا سنائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کیسرا پولیس نے سال 2013 کے ایک مقدمہ میں اپنی چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ اس وقت شکایت گذار خاتون 26 سالہ بی کویتا نے شوہر اور ساس خسر کے خلاف شکایت کی تھی ۔ اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے شوہر کی اذیت رسانی اور ساس خسر کی ہراسانی کا سامنا تھا ۔ ایک دن اس کے شوہر نے گلہ دباکر اس خاتون کا قتل کرنے کی ناکام کوشش کی اور ساس اور خسر نے اس پر لاٹھی سے حملہ کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عدالت نے خاتون کے شوہر پر 29 سالہ گالی سرینواس کو 4 سال اس کی والدہ 48 سالہ سبا لکشمی اور والد 52 سالہ راما راؤ کو فی کس دو سال اور تینوں کو فی کس 2 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔