کراچی ۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے۔ ایر پورٹ ذرائع کے مطابق شکیب الحسن فی الحال کراچی سے دبئی چلے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شکیب الحسن نے کراچی سے دبئی کا ٹکٹ حاصل کیا تھا اور وہ رات ٹیم سے الگ ہوکر تنہا فلائٹ ای کے607 سے دبئی چلے گئے۔ شکیب الحسن کی بنگلہ دیش واپسی کا فیصلہ نگراں حکومت کرے گی۔ واضح رہے کہ شکیب الحسن کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
ایتھلیٹ کوسابق
بوائے فرینڈنے آگ لگا دی
نئی دہلی ۔ پیرس اولمپک میں یوگینڈا کی نمائندگی کرنے والی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، وہ اسپتال میں ہیں اور حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق میراتھن رنر ریبیکا کا جسم 75 فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے، اْن کی حالت تشویشناک ہے۔