قتل کا اعتراف کرنے والا بی جے پی کا رکن پارلیمنٹ قانون کے شکنجہ سے باہر

   

بلڈوزر بابا خاموش ، برج بھوشن شرن سنگھ کا مکان بھی محفوظ ، انٹرویو موضوع بحث
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : اترپردیش کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے ایک ٹیلی ویژن کو دئیے گئے انٹرویو میں خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کسی کا قتل کیا ہے ۔ جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اترپردیش میں چھوٹے چھوٹے جرائم میں ملوث ہونے پر ڈبل انجن حکومت عام لوگوں کے گھروں کو بلڈوزر سے منہدم کررہی ہے ۔ لیکن بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے قتل کرنے کا خود اعتراف کیا ہے ۔ لیکن بلڈوزر بابا کی سرکار نے اپنے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا ہے ۔ سوشیل میڈیا پر صارفین اس کی سخت مذمت کررہے ہیں ۔ عام لوگوں کے لیے ایک قانون اور بی جے پی قائدین کے لیے دوسرے قانون پر سخت اعتراض کررہے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور جہدکاروں کو کوئی غلطی نہ کرنے کے باوجود سی بی آئی ، ای ڈی اور انکم ٹیکس جیسے قومی تحقیقاتی ادارے انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں کررہے ہیں کئی مقدمات میں انہیں پھنسا رہے ہیں ۔ ملک سے غداری کے مقدمات درج کررہے ہیں ۔ یہاں تک کہ انہیں جیلوں کو بھی منتقل کررہے ہیں ۔ برسوں گذر جانے کے باوجود ان کے خلاف چارج شیٹس بھی عدلیہ میں داخل نہیں کرتے ہوئے پریشان کیا جارہا ہے ۔ لیکن اترپردیش کی نمائندگی کرنے والا بی جے پی کا رکن پارلیمنٹ نے خود تسلیم کیا ہے کہ اس نے قتل کیا ہے ۔ اس کا انٹرویو سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے ۔ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ سی اے اے ، این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کو گرفتار کرتے ہوئے آج بھی جیل میں رکھا گیا ہے ۔ اترپردیش میں احتجاج کرنے والے 20 سے زیادہ افراد پر پولیس نے فائرنگ کرتے ہوئے ہلاک کردیا ہے ۔ کئی لوگوں کے مکانات کو بلڈوزر سے انہدام کردیا گیا ہے ۔ انصاف اور حق تلفی کے لیے احتجاج کرنے یا آواز اٹھانے والوں کے خلاف ملک سے غداری کے مقدمات درج کئے گئے انہیں جیل منتقل کیا گیا ساتھ ہی مرکزی تحقیقاتی ایجنسیاں ان کے خلاف سرگرم ہوگئی ہیں ۔ لیکن بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ قتل کا اعتراف کرنے کے باوجود آج بھی آزاد گھوم رہا ہے ۔۔ ن