قتل کی سازش ناکام ، بدنام زمانہ روڈی شیٹر اور ٹولی گرفتار

   

بندوق ، کارتوس ، خنجر ، سلاخیں ، گاڑیاں اور فونس ضبط
کمشنر ٹاسک فورس کی کارروائی

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ ایسٹ اور ساوتھ ویسٹ زون پولیس نے قتل کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے بدنام زمانہ روڈی شیٹر اور روڈی شیٹرس کی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک دیسی ساختہ بندوق ، 5 کارتوس ، 4 خنجر ، دو آہنی سلاخیں ، ایک ایکٹیوا اور ایک موبائل فون ضبط کرلیا ۔ پولیس نے کارروائی میں 27 سالہ شیخ عرفان احمد عرف شوٹر عرفان روڈی شیٹر راجندر نگر ، 27 سالہ محمد عارف عرف ڈان عارف عرف یاسر ساکن پیراں چیرو ، 28 سالہ محمد اکبر پاشاہ عرف تاجر عرف ابو روڈی شیٹر مادنا پیٹ ، 23 سالہ سید عبدالحیم خنجر یاقوبی ، روڈی شیٹر میر چوک ساکن دبیر پورہ دروازہ اور 27 سالہ شیخ اسماعیل عرف شیخ اسماعیل عادل عرف عادل ساکن بغداد کالونی روڈی شیٹر لنگر حوض کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ شوٹر عرفان جو کئی ایک سنگین وارداتوں میں ملوث ہے اس نے پرانی دشمنی کے تحت روڈی شیٹر عادل کے قتل کا منصوبہ تیار کیا ۔ اور اس کے لیے اس نے ایک دیسی ساختہ بندوق اور 5 کارتوس کی 20 ہزار روپئے میں خریداری کی اور اپنے ساتھی روڈی شیٹرس سے رابطہ کرتے ہوئے قتل کی سازش میں شامل کرلیا ۔ شیخ اسماعیل عادل کو قتل کرنے کی تیاری میں تھا ۔ شیخ اسماعیل عادل جو 16 قتل اور کئی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے جو جنوری 2024 میں مبینہ طور پر مبارک سگار کے قتل کی واردات انجام دی تھی ۔ مہلک ہتھیاروں کے ساتھ گھوم رہا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور نارسنگی کے ایک مقدمہ کی بھی یکسوئی کرلی ۔۔ ع