قتل کے الزام میں ایکسائیز کانسٹبل کے بشمول پانچ افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/21 ستمبر، ( سیاست نیوز) میر پیٹ پولیس نے 25 سالہ نوجوان بھارگو کے قتل کیس میں ملوث اکسائیز کانسٹبل روپیش کمار اورایک نابالغ کے بشمول 5 افراد کوگرفتار کرلیا۔ میر پیٹ پولیس حدود میں گذشتہ روز ایک تقریب کے دوران پیش آئے جھگڑے میں بھارگو کا قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس میر پیٹ نے اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے 38 سالہ جے روپیش کماراکسائیز کانسٹبل ساکن بالا پور،19 سالہ اے نویش، 35 سالہ رما دیوی، 40 سالہ وجئے لکشمی کے علاوہ ایک 16 سالہ لڑکا جو بالا پور کے ساکنان ہیں کوگرفتار کرلیا۔ 18 ستمبر کی رات رما دیوی کے مکان میں تقریب جاری تھی اور اس تقریب میں ان کے پڑوسی منی کنٹھا جو بھارگو کا ساتھی ہے تقریب کے دوران جھگڑا کیا تھا۔ اس دوران بھارگو شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا تھا۔ میر پیٹ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ ع