پرتاپ گڑھ ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ایڈیشنل سیشن جج سنتوش کمار تیواری کی عدالت نے نو سال قبل پنچایت انتخاب کے دوران ہوئے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دو ملزمان ٹیچر و اس کے والد کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے بموجب 2010 میں تھانہ اودے پور علاقے کے موضع رتیہ پور کٹریہ میں پنچایت انتخاب کے دوران گاؤں کے مدعی نریندر پرساد پانڈے و انکے بھائی سریندر پانڈے بی ڈی سی کا انتخاب لڑ رہے تھے ،جس میں انکے حریف نیرج پرتاپ سنگھ کامیاب ہوئے تھے ۔31/ اکتوبر 2010 کی شام پانچ بجے فتح کا جلوس نکالا گیا ۔نیرج پرتاپ سنگھ بندوق و انکے والد جنگ بہادر سنگھ مع ایک درجن لوگوں کیساتھ لاٹھی ڈنڈہ لیئے ہوئے تھے۔