قتل کے ملزمین کو فوری گرفتار کرنے ایم آر پی ایس کا مطالبہ

   

یلاریڈی /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے پوچارم علاقہ میں قتل کی گئی سویتا کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے ایم آر پی ایس صدر مسٹر منداکرشنا مادیگا نے ڈیمانڈ کیا ۔ انہوں نے جمعرات کی شب یلاریڈی منڈل کے ردرارم موضع پتھکچر متوفی سویتا کے افراد خاندان والوں سے ملاقات کی ۔ چار ماہ قبل قتل کی گئی سویتا سے متعلق مقدمہ میں کسی طرح کی بھی حرکت نہیں نظر آنے کا ایم آر پی ایس صدر نے الزام لگایا ۔ مقدمہ کی مکمل جانکاری و تفصیلات یلاریڈی پولیس اسٹیشن پہونچکر سرکل انسپکٹر مسٹر راج شیکھر سے دریافت کیا اور جلد از جلد ملزمین کی گرفتار کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ جس پر سرکل انسپکٹر نے تیقن دیا کہ ہفتہ بھر کے اندر قاتلوں کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ اس موقع پر ایم آر پی ایس ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری پدما راؤ ، سائی بابا ، بالیا ، رزاق موجود تھے ۔