قدآور سیاسی قائدین کی ملک میں حوصلہ شکنی

   

Ferty9 Clinic

صدر بی ایس پی مایاوتی کا کانگریس پر حریفوں کیخلاف ای ڈی اور سی بی آئی کے استعمال کا الزام
علیگڑھ ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی ایس پی مایاوتی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف صیانتی اداروں ای ڈی اور سی بی آئی کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی سرحدیں مودی کے دور میں زیادہ محفوظ ہونے کے دعویٰ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے سیاسی قائدین کی صورتحال پہلے سے بدتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ای ڈی اور سی بی آئی کی مدد کے ذریعہ اپنے سیاسی حریفوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں اس صورتحال کو برداشت کیا ہے۔ کانگریس اور بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ وزیراعظم پر مسلمانوں اور دلتوں کے اپنے سیاسی مفادات کیلئے استحصال کا الزام عائد کرتی رہی ہیں لیکن مودی دورحکومت میں ان کی حالت ابتر ہوگئی ہے۔ وہ مہیشوری انٹرکالج میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی جمہوریت اور ملک کے نظام پر کوئی یقین نہیں رکھتی۔