قداور اداکار نصرالدین شاہ نے ہجومی تشدد (ماب لنچنگ) میں مارے جانے والے اھلِ خانہ کے ساتھ کیا اظہار ہمدردی

,

   

بالی ووڈ کے قدآور اداکار نصیر الدین شاہ ان دنوں ہندستان میں موب لنچنگ کے واقعات کے شکار ہوئے اہل خانہ سے مل رہے ہیں۔ اصل میں نصیرالدین شاہ  ممبئی کے دادر میں ‘اسٹیٹ کمپلسٹی ان ہیٹ کرائمس’ میں منعقد ہوئے ایک انٹرنیشنل سمیلن میں پہنچے تھے۔ یہاں نہ صرف موب لنچنگ میں مارے ہوئے لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی بلکہ ملک میں موب لنچنگ کے معاملات پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کیا۔

نصیرالدین شاہ نے کہا، ان اہل خانہ کے بارے میں سوچئے جن کے گھر کے لوگوں کو کوئی آئے اور مار کر چلا جائے۔ ان کنبوں نے ناقابل برداشت درد جھیلا ہے۔ ہم اس کو سوچ بھی نہیں سکتے۔

کانفرنس میں اداکار نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ درد جھیلا ہے۔ وہ ہم سے کئی گنا زیادہ درد جھیل چکے ہیں۔ ان کے صبر کو سلام کرنا چاہئے۔ ان کے موازنے میں ہم نے دو فیصدی بھی درد نہیں جھیلا ہے۔

ان معاملوں پر بولتے ہوئے انہوں نے کہا، مجھے کئی مرتبہ ملک مخالف بتایا جاتا ہے اور کئی مرتبہ پاکستان چلے جاؤ کی صلاح ملتی ہے۔ لیکن سچ کہوں تو یہ سننے کے بعد ہونے والے درد کا موازنہ اس درر سے نہیں ہے۔ جس میں لوگوں کو بھیڑ مار دے رہی ہے۔

اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا کہ میری ہمدردی ہمیشہ ان کنبوں کے ساتھ رہے گی، جنہوں نے یہ درد دیکھا۔جھیلا ہے۔ چاہے اس کیلئے مجھے کوئی ملک مخالف کہے یا جو بھی کہے۔

اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا کہ میری ہمدردی ہمیشہ ان کنبوں کے ساتھ رہے گی، جنہوں نے یہ درد دیکھا۔جھیلا ہے۔ چاہے اس کیلئے مجھے کوئی ملک مخالف کہے یا جو بھی کہے۔