300کمیونٹی والینٹرس کو 20 دن کی عملی تربیت، ایڈیشنل کلکٹر کا جائزہ
نظام آباد :12؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر متوقع آفات سماواتی کے وقت فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام کی مدد کرنے کے مقصد سے ‘آپدھ متر’ والینٹرس کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے جس میں سیلابی بچاؤ اقدامات کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔ این ڈی آر ایف کی ہدایات کے مطابق کلکٹریٹ کے تحت آفات سماوات کے شعبہ کی نگرانی میں قدرتی آفات سماوات کے دوران ان سے نمٹنے کے طریقوں پر منتخب شدہ تقریباً 300 کمیونٹی والینٹرس کو بیس روزہ ‘آپدھ متر’ پروگرام کے تحت تربیت دی جا رہی ہے۔اسی سلسلے میں ایڈیشنل کلکٹر کرن کمار کی نگرانی میں ضلع ہیڈکوارٹر کے رگھوناتھ تالاب(قلعہ تالاب) مِنی ٹینک بند پر سیلابی حالات میں امدادی کارروائیوں کے عملی طریقے متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے۔ تربیتی سیشن میں یہ بتایا گیا کہ اگر لائف بوٹس دستیاب ہوں تو ان کا کیسے استعمال کیا جائے اور لائف جیکٹ و دیگر آلات کی مدد سے جانی نقصان کو روک کر متاثرین کو محفوظ کیسے رکھا جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر کرن کمار نے کہا کہ قدرتی یا انسانی غلطیوں کی وجہ سے جب بھی کوئی آفت پیش آئے۔’آپدھ متر’ کارکنوں کو فوراً متحرک ہو کر امدادی کارروائیاں انجام دینا پڑتا ہے آفات سماوات کے وقت کس طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں اور جان و مال کے نقصان کو کم سے کم کیسے کیا جائے ان موضوعات پر این ڈی آر ایف اہلکاروں اور فائر ڈپارٹمنٹ کے ماہرین کے ذریعے 22 ؍فروری تک تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت نہایت اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا والینٹرس کو پورے دلچسپی کے ساتھ تمام نکات سیکھنے اور مستقبل میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے۔اگرچہ قدرتی آفات سماوات کو روکا نہیں جا سکتا لیکن فوری ردعمل اور مناسب احتیاطی تدابیر سے جان و مال کے بڑے نقصان کو روکا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے تحت تربیت کو مکمل طور پر فائدہ مند بنانے کی خواہش کی۔ اس موقع پر فائر ڈپارٹمنٹ اور این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے ماک ڈرل کے ذریعے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے عملی طریقے سکھائے۔ دو دن تک یہ تربیت جاری رہے گی۔اس پروگرام میں ضلع فائر آفیسر ٹی. پرمیشور، کلکٹریٹ کے آفات سماوات سیل کے انچارج سرینواس راؤ کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی کیا۔