سلور جوبلی پوسٹ گریجویٹ ڈینٹل کنونشن ، ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا لکچر
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : قدرتی دانت کی اہمیت اور مضبوطی برقرار رکھنے کے آسان ، پر اثر طریقے دانتوں کا علاج کروانے والے مریضوں کو بتلائیں ۔ دانتوں کی سائنس ترقی یافتہ دور سے گذرنے کے باوجود قدرتی دانت کا متبادل نہیں بن سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار حیدرآباد میں منعقدہ 25 ویں نیشنل IPS کا پوسٹ گریجویٹ کنونشن میں بحیثیت چیرپرسن سائنٹفک کمیٹی ڈائرکٹر نیو ڈنٹ ڈینٹل ہاسپٹل ، ہمایوں نگر ڈاکٹر محمد سراج الرحمن پروفیسر عثمانیہ ڈینٹل کالج ہاسپٹل نے ملک بھر سے آئے 30 ڈینٹل کالجس کے پوسٹ گریجویٹ طلباء کو لکچر دیتے ہوئے کیا ۔ جس میں ملک بھر سے 300 سے زیادہ ماہرین نے حصہ لیا ۔ ڈاکٹر محمد سراج الرحمن نے پوسٹ گریجویٹس کی جانب سے پیش کئے گئے ٹیبل کلینکس کا بحیثیت جج جائزہ لیا ۔ بہترین مظاہرہ کرنے والوں کو انعام و سند پیش کی ۔ ڈاکٹر مفتاح الرحمن طلحہ گولڈ میڈلسٹ نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ نائر ڈینٹل کالج ممبئی نے اول انعام حاصل کیا ۔۔