قدرتی گیس کی قیمت میں 25% کٹوتی ، ریکارڈاقدام

   

نئی دہلی : ہندوستان میں قدرتی گیس کی قیمت آج اقل ترین شرح پر پہنچ گئی جب حکومت نے اس کی قیمت میں 25% کٹوتی کردی۔ اس کے ساتھ نئی قیمت 1.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (ایک ملین برٹش تھرمل یونٹ) ہوگئی ہے۔ قبل ازیں یہ قیمت 2.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ یکم اکتوبر 2020ء سے 31 مارچ 2021 ء تک 6 ماہ کی مدت کیلئے دیسی قدرتی گیس کی یہی قیمت رہے گی۔