قدرت کے فیصلے :شادی کے دن دلہے کا جنازہ

   

اردن :ہفتے کے روز اردن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک نوجوان کی موت کی خبر گردش کرتی رہی۔ نوجوان اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا مگر قدرت نے اسے مزید جینے کی مہلت نہ دی اور شادی سے چوبیس گھنٹے وہ انتقال کرگیا۔ اس کی موت ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہوئی۔ نوجوان اپنی شادی کے دعوت کارڈز بھی تقسیم کرچکا تھا۔ الکرک گورنری سے تعلق رکھنے والا نوجوان منذر السبیلہ پولیس میں ملازم تھا۔ حادثے میں اس کا ایک اور قریبی عزیز بھی جاں بحق ہوگیا۔’عمون‘ نیوز ایجنسی نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں سڑک پر نصب کیمروں میں حادثے کے وقت کے لمحات دکھائے گئے ہیں۔ نوجوان کو اگلے روز جب اس کی شادی کی بارات کی تاریخ تھی دفن کیا گیا۔