قدیر خان کی موت ‘ از خود سماعت کرنے ہائیکورٹ کا فیصلہ

,

   

پولیس اذیت رسانی سے موت معاملہ کا نیا موڑ ۔ عدالت میں آج سماعت ہوگی
حیدرآباد ۔ 20 فبروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ہائیکورٹ نے میدک میں پولیس اذیت رسانی سے 37 سالہ قدیر خان کی ہلاکت معاملہ کی از خود سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔ قدیر خان کی موت کے بارے میں اخبارات میں شائع شدہ رپورٹس کا نوٹ لیتے ہوئے چیف جسٹس اجل بھوپال کی زیرقیادت ڈیویژن بنچ نے کل 21 فبروری منگل کو از خود سماعت مقرر کی ہے ۔ چیف جسٹس نے اس واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ۔ اس مقدمہ میں چیف سکریٹری ، پرنسپال سکریٹری ہوم ، ڈی جی پی ، میدک ایس پی ، ڈی ایس پی اور اسٹیشن ہاؤز آفیسر میدک پولیس اسٹیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔ واضخ رہے کہ قدیر خان کو سرقہ کے شبہ میں 29جنوری کو حیدرآباد کے حسینی عالم علاقہ سے گرفتار کر کے میدک منتقل کیا گیا تھا ۔ مسلسل 5 دن تک زدوکوب اور تھرڈ ڈگری اذیت رسانی کے بعد 3فبروری کو رہا کردیا گیا تھا ۔ گاندھی ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت واقع ہوگئی ۔ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے بعد کل انسپکٹر ، سب انسپکٹر اور 2 کانسٹبلس کو معطل کیا گیا ۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے از خود سماعت کے فیصلہ نے اس معاملہ میں نیا موڑ لے لیا ہے ۔ ر