قدیم تعلقہ مدہول بنیادی سہولیات سے محروم

   

Ferty9 Clinic

آزادی کے بعد سے اب تک ناانصافی ، سرپنچ ، وارڈ ممبران کی تہنیتی تقریب سے خطاب

مدہول ۔ 6 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدہول قدیم تعلقہ کا ہیڈ کوارٹر ہونے کے باوجود ترقی سے کوسوں دور ہے ، تلنگانہ ریاست علحدہ ہونے کے بعد کئی منڈلس اور دیہات ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن مدہول مزید پسماندہ ہوگیا، ان خیالات کا اظہار مولوی غوث محی الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند نرمل نے جماعت اسلامی ہند مدہول کی جانب سے نو منتخبہ سرپنچ وارڈ ممبران کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مدہول کو ترقی سے دور رکھنے میں بھی مدہول کے ہی قائدین ذمہ دار ہیں ۔ ملک کی آزادی سے اب تک مدہول کے ساتھ نا انصافی کی گئی۔ مدہول کی ترقی پر قائدین نے اپنے مفادات کو مقدم رکھا جس سے مدہول کو نا میونسپل بنایا گیا نا ہی ڈیویژن بنایا گیا جبکہ ریاست علحدہ ہونے کے بعد چھوٹے چھوٹے دیہات ترقی کی جانب گامزن ہیں جبکہ مدہول بنیادی سہولیات سے بھی محرومہے۔ یہاں طبی سہولت ، تعلیمی و روزگار کی سہولیات نا ہونے سے یہاں کی عوام وطن عزیز چھوڑنے پر مجبور ہے ۔ یہاں پربنیادی ضرورتوں فراہمی کے لئے نومنتخبہ سرپنچ وارڈ ممبرس اور دیگر قائدین کو آگے آکر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مدہول کو ترقی کی راہ پر لایا جاسکے ۔ شبانہ اعجاز الدین سرپنچ میجر گرام پنچایت مدہول نے کہاکہ مدہول کی ترقی کے لیے میں ہر ممکن کوشش کرونگا ۔تعلیم کی جانب اولین ترجیح دی جائے گی اور بنیادی سہولیات کو فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ ان کی تائید پر انہوں نے جماعت اسلامی ہند مدہول سے بھی اظہار تشکر کیا ۔ جناب شیخ حسین صدر ضلع ایم پی جے نظام آباد مہمان خصوصی نے تلگو زبان میں خطاب کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند مدہول کی جانب سے نو منتخبہ شبانہ بیگم ، اعجاز الدین سرپنچ مدہول کی گلپوشی کی گئی ۔ اس طرح وارڈ ممبران نازیہ ، افروز خان ، محمد عبد العزیز ، محمد عبدالخالق ، بشیر احمد ، رینوکا ، سائی ناتھ ، کے جانک راؤ ، دھرم پوری ، رانی سرینیواس ، ایم سائی ناتھ ، مجیب قریشی ، کے لکشمی سری کانت ، این لکشمی ، وشنو سانگولہ، نوانیتا پوتنا ، جمیل احمد ، ایچ وشوامبر کی گلپوشی کی گی ۔ پروگرام کا آغاز مولانا عرفان احمد کی تلاوت قرآن سے ہوا تلگو ترجمہ ڈاکٹر محی الدین صدیقی نے پیش کیا ۔ افتتاحی کلمات جناب شفیع اللّٰہ خان نے اور نظامت کے فرائض جناب تجمل احمد امیر مقامی جماعت اسلامی ہند مدہول نے انجام دیئے ۔ اس موقع پر وصی الدین ، خالد پٹیل ، حافظ عبدالقوی اور شکیل احمد خان کی بھی گلپوشی کی گی ۔ اس موقع پر محمد صلاح الدین ، عبد الواسع ، سید منہاج ، محمد احتشام الدین ، محمد احمد الدین ، محمد خواجہ ، سید انوار کے علاوہ معززین شہر و کارکنان جماعت و عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔