لاس اینجلس : ناسا کی طرف سے مریخ پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی تقریباً 480 ملین کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد جمعرات کو لینڈ کر سکتی ہے۔ اس خلائی گاڑی کا نام ’مارس روور پریزروینس‘ رکھا گیا ہے۔ مریخ کے مدار میں داخل ہونے سے پہلے اس کی رفتار بیس ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ سات منٹ پر مشتمل مرحلہ مشکل ترین ہوتا ہے۔ یہ خلائی گاڑی ارضیاتی نمونے جمع کرنے کے لیے ایک بہت بڑے میدان میں اترے گی۔ سائنسدانوں کے خیال ہے کہ میدان اربوں برس پہلے جھیل ہوا کرتا تھا۔ اس منصوبے پر تقریباً تین ارب ڈالر خرچ کیے گئے ہیں اور یہ روبوٹک گاڑی کم از کم بھی دو سال کا عرصہ وہاں گزارے گی۔