قدیم طرز تعمیر اور جدید ٹکنالوجی کا امتزاج Anmol AVALON Towers

   

گگن پہاڑ میں پرانے شہر حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی کے سب سے بڑے ریسیڈنشیل وکمرشیل کامپلکس کا سنگ بنیاد
حیدرآباد۔ 10؍اکتوبر( پریس نوٹ ) ۔ پرانے شہر حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی کا سب سے بڑا ریسیڈنشیل اور کمرشیل کامپلکس ANMOL AVALON TOWERS کا آج گگن پہاڑ، شمس آباد ایئرپورٹ روڈ پر سنگ بنیاد رکھا گیا۔ چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ الحاج محمد سلیم نے زمین کی کھدائی کی رسم انجام دی۔ تلنگانہ کے ممتاز و معروف بلڈرس سید انیس الدین، رفیق قیمانی، سید عدیل الدین ، برکت اور زمین کے مالک محمد سمیر مینجنگ ڈائرکٹر انمول گروپ آف کمپنیز کا یہ پراجکٹ جو ساڑھے تین ایکر رقبے پر اگلے تین برس کے دوران مکمل ہوجائے گا‘ فن تعمیر کا ایک شاہکار ہوگا۔ اس سے پہلے یہ بلڈرس نانل نگر ٹولی چوکی میں AVALON اور ہمایوں نگر میں سیریں ٹاورس، سعیدآباد چوراہا پر منت پلازا جیسے شاہکار پراجکٹس کی سوغات دے چکے ہیں۔ شمس آباد سے قریب گگن پہاڑ میں انمول ایویلون ٹاورس G+14 تین ٹاورس پر مشتمل ہوگا۔ جبکہ پہلی دو فلورس کمرشیل مقصد کے لئے ہوںگی۔ جناب سید انیس الدین نے بتایا کہ یہ پرانے شہر اور رنگاریڈی میں اپنی نوعیت کا منفرد پراجکٹ ہے جو ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کی بنیاد ثابت ہوگا۔ اس پراجکٹ کی تعمیر سرخ اینٹوں سے کی جارہی ہے جو گرمی کی حدت کو کم کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ قدیم طرز تعمیر کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ آج کے تیزی سے گرم ہوتے ہوئے ماحول میں قدیم طرز تعمیر کی بحالی کی ضرورت ہے۔ قدیم عمارتیں صدیوں بعد بھی اپنی مضبوطی سے اپنی عظمت کی گواہی دیتی ہیں۔ یہ ہوادار بھی ہوتی ہیں اور ان میں ٹھنڈک بھی پائی جاتی ہے۔ اطراف میں جوگنگ ٹریک، ہیلتھ کلب اس کی خصوصیات ہیں۔ جناب انیس الدین نے بتایا کہ G+14 بلاکس کی تعمیر کے لئے اضافی رقم دے کر اجازت حاصل کی گئی ہے۔ انمول ایویلون ٹاورس کے اطراف و اکناف سینکڑوں ایکر اراضی ہے جس پر کسی قسم کی تعمیر نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے اس کامپلکس کے مکینوں کو بہترین آب و ہوا میسر ہوگی۔ ویسے بھی یہ علاقہ آلودگی سے پاک و صاف ہے۔ قریب ہی اگریکلچر یونیورسٹی ہے۔ پہلی مرتبہ اس کامپلکس میں فائر شافٹ کو متعارف کیا جارہا ہے۔ یہ ایرپورٹ سے قریب ہے۔ ہائی ٹیک سٹی مادھاپور، فینانشیل ڈسٹرکٹ، گچی بائولی، اوٹر رنگ روڈ سے آسانی کے ساتھ رسائی ممکن ہے۔ تقریب سنگ بنیاد میں ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی ، جناب محمد علی شبیرسابق ریاستی وزیر ،ڈاکٹر عامر اللہ خان ، جناب شاہ عالم رسول خان چیرمین شاداں گروپ ،الحاج محمد سلیم کے فرزند محمد سلمان اور کئی ممتاز بلڈرس، صنعت کار،ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔