قدیم لنگم پلی ویجیٹیبل مارکٹ منہدم کردی گئی، دوکانداروں کی برہمی

   

حیدرآباد : نارائن گوڑہ فلائی اوور کے پاس گزشتہ ساٹھ سال سے قائم ترکاری مارکٹ جو لنگم پلی ترکاری مارکٹ کے نام سے مشہور تھی جی ایچ ایم سی کی طرف سے منہدم کردی گئی۔ دوکانداروں اور عہدیداروں کے مابین انہدامی کارروائی کے وقت کشیدگی پائی گئی۔ اس مارکٹ میں 56 دوکانیں تھیں۔ بلدی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عمارت مخدوش حالت میں تھی اسی لئے گرادی گئی۔ دوکانداروں کو ڈسمبر 2019 ء میں ہی تخلیہ کی نوٹس دی گئی تھی لیکن دوکانداروں نے تخلیہ نہیں کیا۔