تلاوت کلام پاک کو روزانہ کا معمول بنانے کی تلقین ، ادارہ انوار المدارس نظام آباد میں جلسہ ، علماء کا خطاب
نظام آباد : پورے شہر کے ہر گھر میں قرآن کریم کی تلاوت عام ہو جائے اللہ تعالی کے راضی ہونے سے اس کی مخلوق بھی راضی ہوتی ہے ۔مسلمان ایسے اعمال کریں جس کا راستہ قرآن کریم نے بتایا ہے ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا انیس احمد آزاد قاسمی بلگرامی نے ادارہ انوار المدارس ٹرسٹ نظام آباد کے سالانہ جلسہ دستار بندی سے اپنے بصیرت اپنے خطاب میں کیا مولانا نے کہا کہ اللہ تعالی کی صفات میں کوئی شریک نہیں ہوسکتا اللہ تعالی کو خالق حقیقی ماننا اس کا حق ہے اللہ تعالی کی مکمل طور پر حمدوثنا کرنا اہل ایمان کا فریضہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کے لیے زبان، بدن،مال کو بھی شریک کیا جانا چاہئے مولانا نے مسلمانوں سے کہا کہ مسلمان شرک سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں کیونکہ شرک ظلم عظیم ہے اور اللہ تعالی شرک کو معاف نہیں فرماتے آج پوری دنیا کے اندر جو حالات رونما ہو رہے ہیں ان کی بنیادی وجہ اپنے خالق حقیقی سے انسان کا رشتہ ٹوٹ جانا ہے اگر انسانیت اپنی بقا اور خیر کی طالب ہے تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالی کے احکامات اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقوں کو اپنی زندگی کا شب و رو ز معمول بنا لیں مولانا کے ہاتھوں 30 حفاظ میں سند، دستار بندی، انعاما ت کی تقسیم عمل میں لائی گئی قبل ازیں پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد حضرت مولانا مفتی سعید اکبر امام وخطیب جامع مسجد نظام آباد نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ قرآنی تعلیمات سے لاپرواہی کے نتیجے میں اللہ رب العزت کی جانب سے ظالم بادشاہ مسلط کر دیے جاتے ہیں جس کا آج ہم اور آپ مشاہدہ کر رہے ہیں دینی بیزاری، مادیت پسندی، احکامات الہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طرزِ زندگی سے روگردانی انسانیت کے لیے مستقل خطرہ ہے مفتی سعید اکبرنے مزید فرمایا کہ بچوں کو علم دین سے آراستہ کرنے میں مدارس دینیہ کا بڑا رول ہے مدارس کو آباد کرنا مسلمانوں کا بڑا اہم دینی اور ملی فریضہ ہے انہوں نے ناظم مدرسہ مولانا محمد خضر احمد خان قاسمی کو تیس طلبہ کے حفظ قرآن کریم کی تکمیل پر مبارک باد پیش کی مولانا محمد عبدالقوی سرپرست ادارہ نورالمدارس نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ قرآن کریم کی مسلسل تلاوت اور اس کی مسلسل دعوت، مسلمانوں کی اہم ذمہ داری ہے آج س بات کو غور کر رہے ہیں کے مسلمانوں کی اکثریت قرآن کریم کی تعلیمات سے بے بہرہ ہے سو میں سے پانچ یا دس صحیح قرآن کریم پڑھ سکتے ہیں اللہ رب العزت نے قرآن کریم کو تلاوت کے لئے نازل فرمایا ہے پہلے لوگوں میں قرآن کریم کی تلاوت کا عام معمول تھا جس سے متاثر ہو کر غیر مسلم بھی پڑھ لیا کرتے تھے حضرت مولانا نے کہا تمام طلبہ اور اہل ایمان سے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے معمولات میں قرآن شریف کی تلاوت کو اول نمبر پر رکھے ںمولانا محمد خضر احمد خان نے ناظم انوار المدارس نے رپورٹ پیش کی ۔ مولانا انیس احمد قاسمی آزاد بلگرامی کی پر اثردعا پر یہ یادگار جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا رات گیارہ بجے نماز عشاء ادا کی گئی اور ہزاروں کی تعداد میں میں شریک مہمانوں (مرد اور خواتین) کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔