وزڈم عربک اسکول بیدر میں جلسہ تہنیت و تقسیم اسناد، محمد آصف الدین اور دیگر کا خطاب
بیدر۔ مولانا ابو طلحہ قاسمی صدر مدرس وزڈم عربک مدرسہ کے پریس نوٹ کے مطابق وزڈم عربک مدرسہ میں’’ جلسہ تہنیت و تقسیم اسنادات‘‘ کا پروگرام منعقد ہوا ۔ وزڈم عربک مدرسہ کی طالبہ ھدیٰ رابعہ بنت محمد آصف الدین نے اٹھارہ ماہ اور ماریہ بنت محی الدین خان نے دو سال کی قلیل مدت میں نورانی قاعدہ ، ناظرہ قرآن اور حفظ قرآن مکمل کیا ہے ۔ طلباء کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے 5 روزہ تربیتی کورس ’’پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ‘‘ اور اولیاء طلباء کے لیے پانچ روزہ ’’ آرٹ آف پیرنٹنگ ‘‘ منعقد کیا گیا تھا ، جس میں بڑی تعداد میں وزڈم اور دیگر ادارہ جات کے طلباء و اولیاء طلباء نے بڑی دلچسپی سے کورس مکمل کیا ۔ گزشتہ تین سالوں سے مسلسل Parenting چلائے جا رہے ہیں۔ اس سال کوڈ19- کی وجہ سے آن لائن دس روزہ تربیتی کورس برائے طلباء و اولیاء طلباء منعقد ہوا ۔ جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصل علم وحی الہٰی کا العلم ہے ۔ قرآن سائنس ، سوشیل اور دیگر تمام علوم کا سر چشمہ ہے ۔ قرآن علم نافع ہے سائنس جتنی ترقی کرے گا وہ قرآن کے پیغام کو سمجھنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے اس سال حفظ کے طلباء کیلئے حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ فہم قرآن کا کورس بھی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ جناب شہاب الدین صاحب ہائی اسکول ٹیچر بگدل نے اولیاء طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ وزڈم ادارہ جات میں طلباء کے ٹیالنٹ کو پرموشن دینے کے ساتھ ساتھ اولیاء طلباء کے ٹیالنٹ کو بھی پرموشن دیا جاتا ہے ۔محترمہ حنا کوثر نے آرٹ آف پینٹنگ کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔ مس شگفتہ نے طلبہ کی شخصیت کی ارتقاء کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ محترمہ بشریٰ جمال مینجنگ ٹرسٹی کے زیر نگرانی پروگرام کے حسن انتظامات رہے ۔’’ آرٹ آف پیرنٹنگ ‘‘ اور ’’پرسنالٹی ڈیولپمنٹ کورس‘‘ کے امتحان میں کامیاب ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ ، میڈل اور انعام سے نوازا گیا ۔ شعبہ حفظ قرآن و ناظرہ کے طلباء و طالبات کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ جلسہ کا آغاز طالبہ آمنہ افرا ء کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ طالبہ اقراء تنزیل نے نعت پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔مس زہرہ بیگم نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری نے کلمات تشکر ادا کیا ۔ مفتی افسر علی نعیمی ندوی کی دعا پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ شعبہ حفظ کے دیگر علماء مولانا محمد عارف اور مولانا محمد شاکر بھی موجود تھے۔ طلباء و اولیاء طلباء نے شرکت کی۔