مدرسہ صفیہ نسوان نظام آباد کا جلسہ تقسیم اسناد، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی و دیگر کا خطاب
نظام آباد :مولانا غلام رسول قاسمی استاذ الحدیث جامعہ صفیہ نسوان نے اطلاع دی کہ جامعہ کے سالانہ جلسے تکمیل بخاری شریف وتقسیمِ اسنادات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہاکہ آج پوری دنیا اسلام کے خلاف دو راستوں سے حملہ کر رہی ہے ایک الحاد کا دوسرا شرک کا۔الحاد یہ ہے کہ جو بات عقل سے سمجھ میں آئے وہ قابل قبول ہے ورنہ نہیں۔ مولانا نے کہا کہ انسانی اعضاء کی صلاحیت محدود ہے، اسی طرح عقل بھی محدود ہے، جو بات اس وقت سمجھ میں نہ آئے کل کو سمجھ میں آ جائے، اسلام کا کوئی حکم، خلاف عقل ہرگز نہیں ہے، خواتین سے کہا کہ دشمنان اسلام کہتے ہیں کہ اسلام عورتوں پر ظلم کرتا ہے نا انصافی کرتا ہے مولا نے کہا کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کو سب سے پہلے میراث میں میں حصہ عطا کیا، جبکہ دنیا کے کسی مذہب میں عورتوں کا کوئی حق میراث نہیں تھا،وہ صرف مردوں کے لئے استعمال کی چیز تھی، ہمارے ملک ہندوستان میں بھی 1955ء تک عورتوں کو کوئی میراث نہیں دی جاتی تھی،آج ضروت ہے کہ خواتین دینی تعلیم حاصل کریں۔ مولانا نے جامعہ ہذا سے عالم بن کر فارغ ہونے والی 38 طالبات کو درد مندانہ نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے علاقوں میں گاؤں دیہاتوں اور محلوں میں خواتین کی دینی تعلیم کیلئے درس قرآن، درس حدیث، مکاتبِ قرآنیہ قائم کریں، یہ آپ کی ذمہ داری ہے،طالبات کے سرپرستوں سے کہا کہ آپ لوگ اپنی بچیوں کو اس کا موقع فراہم کریں اوران کا تعاون کریں۔ مولانا عبیدالرحمن اطہر نے مکاتب نسواں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مرد پڑھا، فرد پڑھا، عورت پڑھی پورا خاندان پڑھا۔مولانا خواجہ نذیر الدین نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری صرف اتنی نہیں ہے کہ فارغ ہونے والی طالبات کا اچھا رشتہ دیکھ کر شادی کردیں، بلکہ لڑکیوں نے جو قرآن و حدیث کا علم حاصل کیا ہے اس کو امت کی بیٹیوں تک خواتین تک پہنچانے اور پھیلانے میں مشغول کریں، مفتی سعید اکبر امام وخطیب جامع مسجد نظام آباد نے کہاکہ آج خواتین کے بگاڑ کی بنیادی وجہ ان کا دینی تعلیم سے دور ہونا ہے ضرورت ہے کہ تعلیم نسواں کا، خواتین سینیٹرز کا،معقول انتظام کیا جائے۔ خالد سیف اللہ رحمانی کے ہاتھوں فارغ ہونے والی 38 طالبات کو خمار فضیلت واسنادات عطا کئے گئے اور ان کے والدین کی بھی شال پوشی کی گئی، جلسہ کی نظامت مولانا غلام رسول قاسمی جنرل سیکریٹری جمیعت علماء نظام آباد نے چلائی، انتظامات مفتی عطاء الرحمن قاسمی نے سنبھالے، ڈاکٹر سید عبدالعزیز ناظم و بانی نے نگرانی کی۔ مہمانوں کا استقبال مفتی احسان مولانا مجیب الرحمان مولانا کمال الرحمن حافظ مظفر حافظ نعمان اور دیگر مدرسے کے اساتذہ نے کیا اس جلسے میں حافظ لئیق صدر جمعیت علماء،مولانا سمیع اللہ صدر جمعیت علماء اورمولانا حیدر قاسمی ،مفتی رفیق آرمور مولانا سعید مولاناہاشم حافظ اصغر دیگر علماء حفاظ ایڈوکیٹس دانشورحضرات ڈاکٹرز منڈل اور اطراف کے لوگ اور خواتین کی کثیر تعداد اس جلسے میں شریک رہی، آخر میں مولانا غلام رسول قاسمی امام وخطیب مسجد یو سفیہ حطائی نظام آباد نے تمام مہمانوں،اورحاضرین جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔
