قرآن پاک کے گستاخ کوعام آدمی پارٹی کا ٹکٹ

   

نئی دہلی : قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مہرولی کے رکن اسمبلی نریش یادو کو عام آدمی پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے ۔ جس پر مسلمانوں میں شدید برہمی کی لہر پائی جاتی ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر حسن احمد نے مصطفی آباد کے نہرو وہار میں عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال اور نریش یادو کا علامتی پتلا نذر آتش کرنے کے موقع پر برہم احتجاجیوں سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریول نے ٹکٹ دے کر مسلم سماج کی تذلیل کی ہے جو مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہے ۔